
اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس کالی دولت، پچھتاوے اور افسوس کے سوا کچھ نہیں، ساڑھے تین سال آپ لوگوں کی رائے، لوگوں کے ضمیر کی آواز کو چوری کرکے امیر سلطنت کہلائے، کاش آپ بدترین گناہ تہمت، گالیوں اور الزام تراشی کی بجائے مخلوق خدا کی بنیادی ضروریات آٹا، چینی، گیس، دوائی، کھاد کے بارے سوچتے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران صاحب آپکے اقتدار کا سفر دیمک زدہ لاٹھیوں سے شروع ہوا جو مینڈیٹ کی مانند اندر سے کھوکھلی تھی۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال آپ لوگوں کی رائے، لوگوں کے ضمیر کی آواز کو چوری کرکے امیر سلطنت کہلائے، کاش آپ بدترین گناہ تہمت، گالیوں اور الزام تراشی کی بجائے مخلوق خدا کی بنیادی ضروریات آٹا، چینی، گیس، دوائی، کھاد کے بارے سوچتے۔
ترجمان (ن)لیگ کا کہنا ہے کہ عمران صاحب بھلے آپ ووٹ چوری سے آئے تھے لیکن کاش اس قیمتی وقت کو تہمت ،گالیوں، الزام تراشی اور آٹا چینی،گیس، دوائی ، کھاد چوری میں برباد نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے، پارلیمان کو مفلوج اور میڈیا سمیت ہر تنقید کرنے والے کی زبان بندی کرنے کے بجائے ملکی ترقی اور خوشحالی کا سوچتا۔
خودساختہ مذہب کا لبادہ اوڑھنے والوں کی کوئی عزت نہیں
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتنے بڑے اخلاقی معیار بنا کر آپ پاتال میں اتر گئے، جھوٹ، انتشار، فساد ، بدتمیزی بدتہذیبی، تاریخی کرپشن آپ کی شناخت رہے گی۔ کالی دولت، پچھتاوے، ندامت اور افسوس کے سوا آپ کے پاس کچھ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ذرا سوچئے گا کہ یہ منصب تھا کس لئے اور آپ نے اس استعمال کس لئے کیا، پروردگار کا قانون حرکت میں آکر رہتا ہے اور خودساختہ مذہب کا لبادہ اوڑھنے والوں کی کوئی عزت نہیں اور جھوٹ، انتشار، فساد، بدتمیزی، بد تہذیبی اور کرپشن کی مثالیں رقم کرنے والوں کو اسکا قہر لمحوں میں نشان عبرت بنا دیتا ہے۔