اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت کا تختہ کونسی قوت الٹنا چاہتی ہے ؟علی زیدی کا ہوش ربا انکشاف

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان نے وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالا ہے، بیرونی قوتیں ناخوش ہیں، قوم حق کا ساتھ دے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں علی زیدی نے لکھا کہ جب سے عمران خان نے وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالا ہے، بیرونی قوتیں ناخوش ہیں۔جاری کردہ پیغام میں علی زیدی لکھتے ہیں کہ غیرملکی قوتوں کو آزاد و خود مختار پاکستان قبول نہیں، حکومت کا تختہ الٹنے میں بیرونی ہاتھ کی شمولیت قومی سلامتی، خودمختاری اور جمہوریت پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم بیرونی فتنہ گروں کے ہاتھوں ملک بیچنے والوں اور انکے سہولت کاروں کے چہرے یاد رکھے گی۔جاری کردہ ٹوئٹ میں علی زیدی نے لکھا کہ وزیراعظم نے بیک وقت بیرونی فتنہ گروں اور مقامی مہروں کو للکارا ہے، بیرونی اشاروں پر ڈاکوں کی مدد سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ شرمناک ہے۔علی زیدی نے لکھا کہ ڈالروں کی چمک میں حکومت گرائیں گے تو یہ شرمناک سلسلہ کیسے روکیں گے، وقت آن پہنچا ہے کہ پوری قوم اس بدمعاشی کیخلاف اٹھ کھڑی ہو۔انہوں نے مزید لکھا کہ قوم حق کا ساتھ دیں اور تاریخ کو تباہی کے رخ پر مڑنے سے روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker