اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کورونا سے نمٹنے کی کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا، وزیر اعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این سی او سی بند ہو رہا ہے اور این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ اور موثر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا۔ دوسری جانب فاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن تھا۔کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کو سونپی جارہی ہیں۔2سال میں این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔ان کا کہنا ہے کہ االلہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایک پاکستانی کے طور پر مجھے فخر ہے کہ عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے پاکستان کوکوویڈ پالیسی کے لییدنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker