اسلام آباداہم خبریںپاکستان

حکومت کو جھٹکے پہ جھٹکا ،ایک اور استعفیٰ آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم عمران خان کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ، اتحادیوں کے ساتھ چھوڑنے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے بھی اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کر دیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور استعفی وزیر اعظم کو ارسال کر دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان حکومت کا باضابطہ طور پر ساتھ چھوڑ کر متحدہ اپوزیشن میں شمولیت اختیار کر چکی ہے جبکہ ایم کیو ایم کے وزرا فروغ نسیم اور امین الحق بھی کابینہ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں ۔ مسلم لیگ (ق)کے سوا وزیر اعظم کے تمام اتحادی اب تک ساتھ چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker