پاکستانپنجابعلاقائی

لاہور میں کہرام برپا ہو گیا ،متعدد افراد جاں بحق

لاہور(آئی پی ایس)لاہور میں مغل پورہ کے علاقہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال ہے، جاں بحق نوجوان میں سے 2 مزنگ اور 1 انار کلی کا رہائشی ہے جبکہ ان میں سے ایک کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں موٹر سائیکل سوار نوجوان مغل پورہ پل کی طرف جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی سریوں سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہوا اور اس کے نیچے آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔واضح رہے کہ پولیس ایس ایچ او مغل پورہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker