
لاہور(آئی پی ایس)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے وزیراعظم عمران خان سے ایک بار پھر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم خارجہ پالیسی سے کھلواڑ بند کریں۔
اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آئینی طور پر عددی اکثریت کھو چکے ہیں لہذا انہیں چاہیے کہ وہ عزت سے استعفی دیکر عہدے سے الگ ہو جائیں۔انھوں نے کہا کہ ملک کو صحیح ڈگر پر لانے کا وقت آ چکا ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی ملکی مفاد کے لیے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم عوام کو گمراہ کرنے سے پرہیز کریں، ملک چور چور ہے اسے ذاتی مفاد کے لیے دا ئوپر نہ لگایا جائے، نئی حکومت عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کی جگ ہنسائی کا باعث نہ بنیں اور خارجہ پالیسی سے کھلواڑ کرنا بند کریں۔