نئی دہلی (آئی پی ایس ) کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی دلکش جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں ،اس حوالے سے رنبیر کپور نے بالآخر اعلان کر ہی دیا ہے۔رنبیر کپور نے خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کر دی، ان کا کہنا ہیکہ مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے، عالیہ اور میرا جلد شادی کرنے کا ارادہ ہے ، ہاں تو ہم جلد شادی کریں گے۔
گزشتہ روز رنبیر کپور کی پھپھو نے بتایا کہ جہاں تک میری معلومات ہیں ایسا کچھ نہیں ہے، ہم لوگوں نے کوئی تیاری نہیں کی تو شادی اتنی جلدی کیسے ہوسکتی ہے؟تاہم اب رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ سے اپنی شادی جلد ہونے کا اعتراف کیا ہے لیکن انہوں نے ابھی شادی کی تاریخ بتانے سے انکار کردیا۔دوسری جانب عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ اپریل میں شادی کی خبروں کواڑتیخبر قرار دیتے ہوئے کہاکہ اڑتی اڑتی خبر ہے اور وہ اڑتی ہی رہے گی۔ عالیہ بھٹ نے دوران انٹرویو رنبیر کپور سے اپنی شادی کی تاریخ بتانے سے بھی انکار کر دیا۔اس
موقع پرایک خاتون نے عالیہ بھٹ سے سوال کیا کہ رنبیر سے شادی کب تک کرنے کا ارادہ ہے؟
اس پر اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ اس حوالے سے کہنے کو کچھ نہیں ہے، نہیں بتانا ہے تو نہیں بتانا ہے۔واضح رہیکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی مشہور فلمی جوڑی ہے، دونوں اسٹارز اکثر اپنی دوستی اور تعلق کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔آج کل ہر کوئی ان دونوں کی شادی کی تاریخ اور مقام کا ذکر کر رہا ہے تو کوئی رواں برس اپریل میں ان کی شادی کی تاریخ دے رہا ہے۔