
لاہور (آئی پی ایس) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، جبکہ پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست ہوئی ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان آج ہونے والا میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے آج ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیدی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جبکہ آسٹریلیا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔اگر آج کا میچ بھی آسٹریلیا جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو سیریز اپنے نام کرلے گی، اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے بدترین شکست دی تھی۔پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز اسکور کیے۔
میچ سے ایک روز قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مختصر دورانیے کی ٹریننگ کی
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے سنچری اسکور کی اور کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کی تھی میچ سے ایک روز قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مختصر دورانیے کی ٹریننگ کی جبکہ پاکستان ٹیم نے آرام کیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے درمیان گذشتہ 16 میچز میں سے پاکستان صرف ایک میچ ہی جیتنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ 15 میچز میں آسٹریلیا نے اپنے نام کیے ہیں۔