اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو خفیہ دستاویزات پبلک کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو خفیہ دستاویزات پبلک کرنے سے روک دیا، تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالت امید رکھتی ہے وزیر اعظم ایسا کچھ بھی ظاہر نہیں کریں گے اور اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے خفیہ دستاویزات پبلک نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ امید ہے وزیراعظم ایسی خفیہ دستاویزات پبلک نہیں کرینگے، وزیراعظم حساس معلومات پبلک کر کے حلف کی خلاف ورزی نہ کریں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو فیصلہ کرنے سے پہلے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو مدنظر رکھنا ہو گا یقین ہے، ملکی مفاد کیخلاف وزیراعظم خفیہ دستاویز پبلک نہیں کریں گے۔
عدالت نے کہا کہ امید ہے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت حلف کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ،عدالت کو اعتماد اور یقین ہے پاکستان کے قابل وزیراعظم معلومات افشا نہیں کریں گے جو پاکستان کے قومی مفاد اور ملکی سالمیت کے لیے نقصان دہ ہو اور نہ ہی وہ کوئی ایسا کام کریں گے جس کا اثر پاکستان پر ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker