
مبینہ دھمکی آمیز خط کے معاملے پر حکومت کی جانب سے کل پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے پر غور کیا جارہا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا ان کیمرہ
اجلاس آج ہو سکتا ہے ۔ان کیمرہ اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے آج مبینہ دھمکی آمیز خط سینیئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے صحافیوں سے ملاقات میں خط نہیں دکھایا بلکہ مندرجات سے آگاہ کیا۔