اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دھمکی آمیز خط عمران کے اپنے وزیرنے لکھوایا،چونکا دینے والابیان سامنے آگیا

ملتان(آئی پی ایس)علی موسی گیلانی کا دعوی کیا ہے کہ دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود دفتر خارجہ کے سفارت کار سے لکھوایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علی موسی گیلانی نے دعوی کیا کہ دفتر خارجہ کے سفارت کار نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر خط لکھا اور پھر انہی کو بھجوایا، سفارت کار سے خط موصول ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو پہنچایا۔

 

خط کے معاملے کے مکمل حقائق سے ذاتی طور پر واقف ہوں، شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ اس جعل سازی کے اصل کردار ہیں، شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ لیٹر گیٹ اسکینڈل میں پھنس چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اسکینڈل سے نہیں نکلنے دیں گے۔

 

٭٭٭٭

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker