
راولپنڈی(آئی پی ایس)جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ تبادلے میں کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض شہید ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،
کیپٹن سعد بن عامر کی عمر 25 سال اور تعلق راولپنڈی سے ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چھپے دہشتگردوں کے صفایا کیلیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔