
لندن (آئی پی ایس )بینک آف انگلینڈ نے 20 اور 50 پانڈ والے کاغذ کے نوٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینک آف انگلینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 اور 50 پانڈ والے کاغذ کے نوٹ 6 ماہ بعد قابل استعمال نہیں رہیں گے۔بینک آف انگلینڈ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ 20 اور 50 پانڈ کے کرنسی نوٹ خرچ کر لیں یا پھر بینک میں ڈیپازٹ کرا دیں۔
چیف کیشئر بینک آف انگلینڈ سارہ جان کا کہنا ہے کہ کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرا دیے گئے ہیں، پلاسٹک نوٹوں کی نقل کرنا بھی مشکل ہے۔