
نئی دہلی(آئی پی ایس)بھارت میں مسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی کے لیے ایپ بنانے والے ملزمان انسانی بنیادوں پر رہا کردیے گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی عدالت بھی مسلمان دشمن ملزمان کے ساتھ مل گئی ہے اور دلی ہائی کورٹ نے مسلمان دشمن ملزمان کو انسانی بنیادوں پر رہا کردیا ہے۔عدالتی فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے جبکہ بھارت میں رہنے والی مسلمان خواتین نے اس فیصلے کی وجہ مسلمان خواتین کے ساتھ ہونا قراردیا ہے۔
عدالتی فیصلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی سے پیش آیا جاتا ہے کیونکہ اگر یہی حرکت کسی ہندو خواتین کے ساتھ کی جاتی تو شاید عدالتی فیصلہ مختلف ہوتا۔واضح رہے کہ بھارت میں سوشل میڈیا کی بلی بائے نامی ایپ پر بالی وڈ کی مسلمان اداکارہ شبانہ اعظمی اورملالہ یوسفزئی سمیت متعدد مسلمان خواتین کی تصاویر لگا کر انہیں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔بعد ازاں بھارتی پولیس نے بلی بائے نامی ایپ بنانے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا تھا جن کو آج دلی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔





