اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب: جہانگیر ترین نے اہم ہدایات جاری کردیں

لاہور(آئی پی ایس)صوبہ پنجاب کے نئے وزیراعلی منتخب کرنے کے معاملے پر جہانگیر ترین کی جانب سے گروپ کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین نے گروپ اراکین کو مشاورتی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے

 

جبکہ پنجاب اور مرکز میں کیا کرنا ہے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے ۔جہانگیر ترین سے ملنے والی ہدایات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا گورنر کو استعفیٰ بھجوانے تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا ۔

 

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی جانب سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں مزید انتظار کرو اور مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker