اہم خبریںتازہ ترینسندھ

منی لانڈرنگ:سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے خلاف تحقیقات شروع

کراچی(آئی پی ایس)سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے خلاف منی لانڈرنگ اور ملک سے باہر جائیدادیں بنانے سے متعلق تحقیقات شروع کردیںتفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں تحقیقات کے خلاف سابق ایم ڈی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اعجاز ہارون کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

 

سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کرتے ہوئے اعجاز ہارون کے وکیل کو منی ٹریل فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مقف پیش کیا کہ اعجاز ہارون ایف آئی اے کو مکمل دستاویزات فراہم کرچکے ہیں۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز ہارون کی ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں ہیں۔

 

عرفان عزیز اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کو بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ایف آئی اے اعجاز ہارون سمیت کئی افراد کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔

 

عرفان عزیز نے کہا کہ درخواست گزار کو منی ٹریل فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔محمد لاکھانی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز ہارون بے تحاشا دستاویزات فراہم کر چکے ہیں۔ تحقیقات میں مزید تعاون کے لیے تیار ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker