پشاور(آئی پی ایس)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بالائی خیبر پختو نخوا میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج خطہ پوٹھور، مری اور گلیات میں بارش کی توقع ہے، بالائی خیبر پختونخوا میں چترال، دیراور سوات میں تیز ہوائیں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔