اہم خبریںپاکستان

کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران سمیت 8 اہلکار شہید

راولپنڈی (آئی پی ایس ) وسطی افریقا کے ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 6 پاکستانی فوج افسران سمیت 8 فوجی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر جاسوسی مشن کے دوران کانگو کے علاقے پوما ون میں گر کر تباہ ہوا جس کی وجوہات ابتدائی طور پر سامنے نہیں آسکیں۔
حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی شہید ہوگئے، جن میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان (پائلٹ)، میجر سعد نعمانی (شریک پائلٹ)، میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان (فلائٹ انجیئنئر)، حوالدار محمد اسماعیل (کریئو چیف)، حوالدار جمیل گنر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ کے امن مشن کیلیے 2011 سے کانگو میں تعینات ہے، پاکستان امن دستوں نے ہمیشہ تنازعات کے شکار علاقوں میں بھرپور کردار ادا کیا اور اعلی ترین افسران کی قربانیاں قربانیاں پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker