
رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی اسلام آباد راجہ شیراز کیانی نے شاندار تاریخی جلسہ عام کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے
منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پورے ملک کی عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایوان کے اندر ہو یا باہر، پاکستانیوں کا اعتماد صرف ایک لیڈر پر ہے جو پوری امت مسلمہ کا لیڈر ہے جس کے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کی کاپی دنیا کرتی ہے جس کی اسلامو فوبیا کے خلاف توانا آواز پوری دنیا کی آنکھیں کھولتی پے
، راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستانی عوام صرف ایک لیڈر پر اعتماد کرتی ہے باقی سب پر عدم اعتماد ہے راجہ شیراز نے کہا 27 مارچ کو پورے ملک کے علاوہ اسلام آباد کی غیور عوام نے جس طرح اپنے محبوب لیڈر کی آواز پر لبیک کہا وہ بے مثال تھا انہوں نے کہا کہ ایک جلسہ پاکستان تحریک انصاف نے اکیلے کیا اور ایک جلسی پی ڈی ایم کی درجن بھر جماعتوں نے کی اور فرق سب کے سامنے ہے پی ٹی آئی کے جنون کو کوئی شکست نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ انشا اللہ تحریک عدم اعتماد بھی ناکام ہو گی اور اگلے پانچ سال بھی وزیراعظم عمران خان کے ہوں گے کیونکہ عوام ان چوروں ڈاکوں کے گٹھ جوڑ کو بھول کر ترقی کے راستے پر آگے بڑھ چکی ہے