اہم خبریںپاکستان

عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن کوئی اسمبلی نہ آئے،وزیراعظم کا پارٹی ارکان کو خط

اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو۔
خط کے متن کے مطابق اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلا ق ہوگا۔
وزیراعظم کی جانب سے تمام اراکین کو انفرادی طور پر خط ارسال کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے اور اب 31 مارچ یا اس کے بعد کسی بھی دن تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔
پی ٹی آئی کے 14 ارکان اسمبلی منحرف ہوچکے ہیں اور انہوں نے تحریک کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker