Uncategorized

پاک آسٹریلیا ون ڈے: پہلے میچ سے قبل مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا

لاہور :(آئی پی ایس) دورہ پاکستان پر آئے آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایشٹن ایگر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے باعث متاثرہ کھلاڑی ون ڈے سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پہلا ون ڈے میچ کھیلا جائے، لیکن میچ کے آغاز سے قبل ہی مہمام ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایشٹن ایگر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث وہ ون ڈے سیریز کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم آسٹریلیا کے دیگر تمام کھلاڑیوں اور عملے کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، اب آسٹریلین اسکواڈ میں صرف 13 کھلاڑی رہ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید کرونا وائرس کیس آنے پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز، 3 ون ڈیز اور 1 ٹی 20 میچ کھیلا جا رہا ہے۔ون ڈے میچز 29، 31 مارچ اور 2 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker