بین الاقوامی

5200سے زائد چینی شہریوں کو یوکرین کے پڑوسی ممالک منتقل کر دیا گیا

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یوکرین میں موجود چینی شہریوں کی محفوظ علاقوں تک منتقلی کے کام کا ایک مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔یوکرین میں موجود 5200 سے زائد چینی شہریوں کو بحفاظت یوکرین کے پڑوسی ممالک تک منتقل کر دیا گیا ہے ،جن میں 4600 سے زائد چینی حکومت کی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے واپس وطن پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کو پناہ دینے اور ان کے انخلا میں یوکرین کی حکومت اور مختلف سماجی حلقوں نے دوستانہ معاونت کی۔ روس ،مالدووا، رومانیہ، پولینڈ، ہنگری، سلوواکیہ، بیلاروس اور دیگر ممالک نے بھی قابل قدر تعاون فراہم کیا۔وانگ وین بین نے ان تمام حکومتوں اور عوام کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker