
اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ(ن) نے پنجاب میں پلان ” بی” تیار کرلیا،پنجاب میں اگلا وزیراعلیٰ کون بنے گا ؟(ن )لیگ نے پرویزالٰہی کی ”ٹکر ”کا امیدوارلانے کا فیصلہ کرلیا،وہ شخصیت کون ہے؟ جو اپوزیشن کی امیدوار ہو گی ؟ نام سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہے، علیم خان ہمارے وزارت اعلی کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ اتحادی ہونے کی وجہ سے کچھ باتیں مجبوری میں قبول کی جاتی ہیں، ق لیگ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوگی۔لیگی رہنما نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا فیصلہ حتمی ہوگا، امید ہے وہ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہمارے پاس پلان بی بھی تیار ہے ۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے پرویزالہی کے مقابلے میں اپنا امیدوار لانے پراتفاق کرلیا، علیم خان سمیت 3 ناموں پر مشاورت شروع کردی گئی۔لندن میں لیگی قیادت کے جہانگیرترین سے بھی مثبت رابطے ہوئے، ن لیگ نے متحدہ اپوزیشن قیادت کو پی ٹی آئی کے 29 ارکان کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔مسلم لیگ ن نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ کے روز یہ ارکان ایوان سے غیر حاضر رہیں گے۔ متحدہ اپوزیشن اپنی مشاورت مکمل کرکے ایک دو روز میں وزیراعلی پنجاب کے امیدوار کے نام کا اعلان کرے گی۔





