اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم دھمکی آمیزخط پارلیمنٹ میں لائیں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اگرسچے ہیں تو دھمکی آمیز خط پارلیمنٹ میں لائیں ،تمام اپوزیشن ان کے ساتھ کھڑی ہو گی ، ق لیگ نیاپنا فیصلہ کیا انہیں پتا لگ جائے گا سیاست کیا ہوتی ہے،عمران خان کے پاس چند دن ہیں ہم پرکرپشن کا کوئی نیا کیس بنانا چاہتے ہیں توبنا لیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن)لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ق لیگ نے اپنا فیصلہ کرلیا

 

انہیں پتا لگ جائے گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔ یکم سے 4اپریل تک ووٹنگ ہوگی اورحکومت سے نجات ملے گی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سرپرائزعمران کونہیں بزدارکوملا جووزیراعلی بہترین تھا اسے ہٹا دیا گیا جبکہ اپنی جماعت کے 11 ارکان بھی قربان کردئیے۔ا

 

نہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے پاس کچھ کہنے کونہیں تھا توصرف کاغذ لہرادیا۔وزیراعظم اگرسچے ہیں تو وہ دھمکی آمیز خط پارلیمنٹ میں لا ئیں ،اپوزیشن ان کے ساتھ دے گی۔ جب سے تحریک عدم اعتماد کاپراسیس شروع ہوا ہیکہیں سے کوئی کال نہیں آئی۔

 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کے پاس چند باقی ہیں ہم کوئی نیا کرپشن کا کیس بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں۔ حکومت کی کرپشن کے کیسز سینکڑوں ارب کے اندر ہیں۔ان کوحساب دینا ہوگا۔ کھلا چیلنج ہے مسلم لیگ (ن) کے خلاف جو کیس بنائے وہ عوام کے سامنے رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker