صحت

کورونا وائرس سے اموات اور پھیلائو میں کمی

اسلام آباد(آئی پی ایس)کورونا وائرس سے اموات اور پھیلائو میں واضح کمی آگئی،ایک شخص جاں بحق جبکہ 269افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر)این سی او سی)کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز میں 269 سے زائد کیسز جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوا، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 247 ہوگئی ہے۔چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 27 ہزار 46 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 269 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.99 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے 432 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 355 تک پہنچ گئی ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ74 ہزار 989 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 926 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 968 اور بلوچستان میں 35 ہزار 471 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 471 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 699 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 254 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker