اہم خبریںپاکستان

تحریک عدم اعتماد، بلوچستان عوامی پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پا گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پا گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ حکومتی اتحادی اور اپوزیشن رہنماں کی مشترکہ پریس کانفرنس کچھ دیر بعد ہوگی جبکہ نجی ہوٹل میں پریس کانفرس کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔
آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف کی اور بلوچستان خالد مگسی مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا سیکیورٹی اسٹاف نجی ہوٹل پہنچ گیا ہے۔
مذکورہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفی پیش کردیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker