اسلام آباداہم خبریں

وزارت اعلیٰ کی پیشکش، پرویز الہی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بنی گالا پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچ گئے۔خیال رہے کہ پرویز الہی ایسے وقت وزیراعظم سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچے ہیں جب قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے۔وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ق لیگ کو اپوزیشن کے بعد حکومت کی طرف سے بھی وزارت اعلی پنجاب کی پیشکش کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم ترجمان ق لیگ نے وزارت اعلی سے متعلق حکومتی وفد کی کسی پیشکش کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کا کہنا ہیکہ وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے کم پر بات نہیں ہوگی جب کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد ق لیگ حتمی فیصلہ کرلیگی کیونکہ اب وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker