چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ برائے روس ، مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا کے محقق چانگ ہونگ نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ یوکرین کے لیے امریکہ کی قیادت میں مغربی فوجی امداد کا اصل مقصد اُس کی اہم جیو سیکیورٹی اہمیت ہے اور اسی باعث امریکہ یوکرین کو روس کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک محاذ اور شطرنج کا مہرہ سمجھتا ہے ۔ یوکرین کی یورپی یونین اور نیٹو میں شمولیت کا حربہ استعمال کرتے ہوئے روس کو محدود کرنے کی خاطر ایک چال چلی گئی ہے ۔ چانگ ہونگ نے کہا کہ موجودہ تنازعہ ایک تعطل کا شکار ہو رہا ہے، روس اور یوکرین دونوں کے لیے میدان جنگ میں فیصلہ کن فوائد کا حصول مشکل ہے۔ تاہم روسی فوج جنگی طاقت اور ساز و سامان کے حوالے سے زیادہ بہتر ہے ۔ اگر اسے روکا نہ گیا اور امن مذاکرات کے ذریعے بروقت جنگ بندی نہ کی گئی تو روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کا دائرہ کار مزید پھیل سکتا ہے اور انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
Related Articles
مشترکہ طور پر ایشیا بحرالکاہل کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے ، چینی وزارت خارجہ
بدھ, 13 نومبر, 2024
ترقی پذیر ممالک مالی امداد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کریں ،چینی نائب ویراعظم
بدھ, 13 نومبر, 2024