تین روزہ چائنا الیکٹرک وہیکل 100 فورم2022 بیجنگ میں ختم ہو گیا ۔فورم میں شریک متعلقہ انچارج نے نشاندہی کی کہ چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت بڑے پیمانے پر اعلی معیاری اور تیز رفتار ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق
اس وقت چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی کلیدی ٹیکنالوجی کا معیار بہتر ہوتا جا رہا ہے اور صنعتی چین بھی مکمل اور مستحکم ہو رہی ہے۔ٹیکنالوجی کی اختراعی صلاحیت نیو انرجی سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت کی تیزرفتار ترقی میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔
2021 میں چین میں نئی توا نائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت ،دونوں کی تعداد 35 لاکھ سےزیادہ تھی جو مسلسل 7 برسوں تک دنیا میں سرفہرست ہے۔
فی الحال چین نے نیو انرجی سے چلنے والی گاڑیوں کی ترقی کے لیے 60 سے زائد پالیسیز متعارف کروائی ہیں اور 150 سے زائد معیارات مرتب کیے اور ان پرعمل درآمد کیا ہے۔ نیو انرجی سے چلنے والی گاڑیوں کی ترقی کی حمایت کے لیے چین نے پالیسی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے مکمل نظام قائم کیا ہے۔