چینی وزیر خا رجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین نیپال کی خودمختاری،اقتدار اعلی اور قومی وقار کے تحفظ ،اپنے مفادات سے ہم آہنگ ترقیاتی راہ کی تلاش اور خودمختار پالیسی پر قائم رہنے میں نیپال کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔چین نیپال کے ساتھ دوستی کو فروغ دیتے ہوئے اپنے اپنے کلیدی مفادات کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔ان خیا لات کا ا ظہار انہوں نے نیپال کی صدر کے ساتھ گفتگو میں کیا. چینی میڈ یا کے مطا بق نیپال کی صدر بدھیا دیوی بھنڈاری نے ایوان صدر میں نیپال کے دورے پرآئے ہوئے چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔
نیپالی صدر نے کہا کہ نیپال ، جمہوریت کی ترقی کو اہمیت دینے ،عوام کی خوشحالی کے لیے جدوجہد کرنے اور بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے کام کرنے پر ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو بےحد سراہتا ہے ۔ نیپال ، بعض قوتوں کی جانب سے چین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو بدنام کرنے کی کوششوں کا کبھی بھی ساتھ نہیں دے گا ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی راستہ اور چینی ماڈل مزید کامیابی حاصل کرے گا
بدھیا دیوی بھنڈاری نے کہا کہ نیپال اور چین بہترین پڑوسی ممالک اور دوست ہیں۔نیپال چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کے لیےتہہِ دل سے خوشی محسوس کرتا ہے اورچین کی ترقی سے بے حد مستفید بھی ہوا ہے ۔نیپال چین سے دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھے گا اور ایک چین پالیسی پر ثابت قدم رہے گا۔ انہوں نے چین کی جانب سے نیپال کی اقتصادی و سماجی ترقی میں بے لوث مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر "دی بیلٹ اینڈ روڈ”کے مشترکہ فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔