بین الاقوامیتازہ ترینتجارت

پاکستان اوریواے ای کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان اوریواے ای کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے. جاری مالی سال میں یواے ای کوپاکستانی برآمدات میں 25 فیصد جبکہ یواے ای سے درآمدات میں 29.27 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2022 تک کی مدت میں یواے ای کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.180 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 944.57 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا.فروری میں متحدہ عرب امارات کوبرمدات سے ملک کو182.54 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا.گزشتہ سال فروری میں یواے ای کوبرآمدات سے ملک کو120.94 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا

مالی سال 2021 میں یواے ای کوبرآمدات سے ملک کو1.487 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں یواے ای سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.27 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے فروری 2022 تک کی مدت میں یواے ای سے 5.59 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.33 ارب ڈالرتھیں،فروری میں یواے ای سے درآمدات کاحجم 474.90 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری میں 574.54 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2021 میں یواے ای سے درآمدات پر 6.951 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker