اہم خبریںتازہ ترینتجارت

ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(آئی پی ایس)کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے کی طرح نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی کرنسی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ شدید دبا کا شکار ہے۔

.انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 62 پیسے اضافے کے بعد 182 روپے 40 پیسے کی سطح پر آگئی

پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 62 پیسے اضافے کے بعد 182 روپے 40 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، جہاں ایک ڈالر 183 روپے 65 پیسے تک فروخت کیا جارہا ہے۔

 

ڈالر کے علاوہ برطانوی پانڈ ، یورو، سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کی قدر میں اضافے کی وجہ درآمدات کی مد میں بیرونی ادائیگیاں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی قدر مجموعی طور پر ایک روپیہ 20 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے 30 پیسے بڑھی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن ابتدا سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔پیر کے روز ایک وقت میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 259 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 291 کی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker