
اسلام آباد(آئی پی ایس) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہزین بگٹی نے اپوزیشن نشست الاٹ کرنے کیلئے سپیکر کو خط لکھ دیا ۔قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصر کے نام لکھے گئے خط میں شاہ زین بگٹی نے مطالبہ کیا کہ
انہیں ایوان میں اپوزیشن کے بنچوں پر نشست الاٹ کی جائے کیونکہ اب وہ حکومت کا حصہ نہیں رہے اور مجھے اپوزیشن میں ہی شمار کیا جائے ۔واضح رہے کہ شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہائوس کو بھجوا دیا ہے ۔