اہم خبریںپاکستان

اپوزیشن کا اصل منصوبہ کیا ہے ، وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
امر بالمعروف جلسہ عام سے خطاب میں شاہ محمود کا کہنا تھاکہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران کی امانت ہے، اس میں خیانت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ ضمیر کا سودا نہیں کریں گے، عمران کو جھکانے کیلئے وہ سب اکٹھے ہوگئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ وہ کہتے ہیں خان تم این آر او دے دو ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے ، قوم فیصلہ کرچکی، زرداری ، نواز اور فضل الرحمان کو این آر او نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، میں نے اپنے کپتان کو بتادیا کہ منصوبہ کیا ہے ، منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے، یہ فیصلہ عمران پر ہے وہ قوم کو کتنا اعتماد میں لینا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker