بین الاقوامی

چین، طیارہ حادثہ کے تمام 132 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق

چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی حادثے کا شکار ہونے والی پروازایم یو5735 کے بارے میں منعقدہ پریس کانفرنس کے مطابق مسافر طیارے میں سوار تمام 123 مسافر اور عملے کے 9 ارکان جاں بحق ہو چکے ہیں۔چینی میڈ یا کے مطا بق 27مارچ کو چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کی حادثے کا شکار ہونے والی پروازایم یو 5735 کی جائے حادثہ پر اتوار کے روز ایک تعزیتی سرگرمی منعقد ہوئی،چین کے ریاستی کونسلر وانگ یونگ نے سرگرمی میں شرکت کی۔
اس موقع پر سائرن بجائے گئے ، جائے حادثہ پر موجود ایمرجنسی کمانڈ سنٹر کے تمام افراد اور امدادی اہلکاروں نے تین منٹ کی خاموشی اختیار کی اور متاثرین کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
تاحال طیارے کے ملبے، باقیات اور دیگر شواہد کی تلاش جاری ہے اور اس حادثے کی تحققیات کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker