اسلام آبادپاکستان

نجی چینلز کو پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج سے روک دیاگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریکِ انصاف نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں ہونے والے جلسے کی کوریج کے لیے نجی چینلز کو کوریج سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریکِ انصاف کی جانب سے پرائیویٹ چینلز کی ڈی ایس این جیز کو جلسہ گاہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 

جلسہ گاہ میں کسی بھی پرائیویٹ چینل کے کیمرا مین کو کوریج کی اجازت نہیں ہے۔وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جلسے کی کوریج صرف سرکاری ٹی وی کر سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو کوریج کی سہولت سرکاری ٹی وی سے لینا ہو گی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ جن کو پی آئی ڈی کی جانب سے کوریج کیلئے کارڈز ایشو ہوئے ہیں صرف وہی جلسے کی کوریج کرسکیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker