لاہور(آئی پی ایس)پاکستانی فلم انڈسٹری کے نا مور ہیرو شان شاہد نیسوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر کو کوئی ہم سے نہیں چھین سکتا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شئیر کردہ اپنے پیغام میں فلم اسٹار نے اپوزیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ پارلیمنٹ تو رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے۔اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے ہمیں کرپٹ افراد سے سوال کرنے کی ہمت دی، آپ نے ہمیں غلامانہ نیند میں سوئی ماضی کی حکومتوں کے خلاف جگایا ،آپ ہمارے دلوں میں رہنے والی امید ہیں۔
فلم اسٹار شان نے وزیراعظم کے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ آپ سے لڑتے ہوئے یہ نہیں جانتے ہیں کہ ہم سب آپ کے ہیں۔