
لاہور(آئی پی ایس)آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور رضوان کو آئوٹ کرنا ٹارگٹ ہے۔آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اعظم اور رضوان کو آٹ کرنا ٹارگٹ ہے، وکٹ گرا کر پاکستان پر پریشر ڈالنا ہدف ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، وارنر اور سمتھ کے بغیر کھیلنا مشکل ہوگا کیونکہ وائٹ بال سیریز میں آسٹریلیا کا بالنگ اٹیک ناتجربہ کار ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا چانس مل رہا ہے جبکہ پاکستان ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں مضبوط حریف ٹیم ہوتی ہے۔ایڈم زمپا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میرے لئے بھی چیلنج ہے جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز آئندہ برس ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے بہت چیزیں کلیئر کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ کی اہمیت ہے مگر حریف ٹیم پر پریشر بنا کر رکھنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے شروع ہونے جارہی ہے جس میں 3 ون ڈے میچز پر سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میںدو میچز ڈرا رہے جبکہ تیسرا میچ جیت کر آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کرلی۔