بین الاقوامی

جنگ کے آغاز سے اب تک 136 بچے ہلاک ہوئے ، یوکرین

کیف (آئی پی ایس) یوکرین نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک 136 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔یوکرین کے مختلف شہروں میں گزشتہ اکتیس روز سے جاری روسی حملوں کے نتیجے میں سوا سو سے زائد بچوں کی ہلاکتوں کا بتایا گیا ہے۔

 

یوکرین کے دفتر استغاثہ کے مطابق قریب ایک ماہ قبل یوکرین پر روسی حملہ شروع ہونے سے اب تک 136 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ان میں سے 64 بچے دارالحکومت کیف میں مارے گئے جب کہ 50 بچوں کی ہلاکت مشرقی علاقے ڈونباس میں ہوئی۔

 

دفتر استغاثہ نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اب تک 200 سے زائد یوکرینی بچے جنگ میں زخمی ہوئے ہیں۔یوکرینی حکام نے یہ پیغام ٹیلی گرام اور فیس بک پر جاری کیا ہے۔یوکرینی حکام کے دعووں کی آزاد ذرائع سے ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker