
وہاڑی شدید گرمی میں ڈور ٹو ڈور کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور ریحان کی بتمیزی کے خلاف پھٹ پڑی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ڈاکٹر منصور ریحان کی غنڈہ گردی اور بتمیزی کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس میں پرامن احتجاج کیا نبیلہ چوہدری نے درجنوں لیڈی ورکرز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی ڈی ایچ او آے روز ہم سے غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے ہراساں کرتا ہے گزشتہ روز ہماری صدر طاہرہ علوی کے خلاف جھوٹ پر مبنی لیٹر نکال کر ہمیں بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی اس موقع پر نائب صدر سعید کنول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کے ڈاکٹر منصور کا لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ناروارویہ قابل مزمت ہے ایسے غلیظ آفسر کو فوری ضلع بدر کیا جاۓ ورنہ ہم پورے پنجاب میں احتجاجی دھرنے دیں گی اس موقع پر لیڈی ورکرز کی جانب سے ڈپٹی ڈی ایچ او مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئےاور وزیر اعلی پنجاب۔ صوبائی وزیر صحت۔ سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا۔