اہم خبریںپاکستان

جے یو آئی تیار،اسلام آباد میں لاکھوں کارکن جمع ہوں گے، عبدالغفور حیدری

جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ چار سال میں ایک نوجوان کو بھی نوکری نہیں ملی نہ ہی کسی کو گھر ملا۔

ہفتہ کو ایچ نائن گرانڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے سارے انتطامات مکمل ہوگئے، جلسہ گاہ اب جلسے کے لیے تیار ہے، ہمارے قافلے سندھ سے پرسوں چلے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب سندھ کا قافلہ چکری پہنچ چکا، پرسوں بلوچستان کے قافلے جو چلے تھے اب قافلے تھوڑی دیر تک ہکلہ تک پہنچ جائیں گے، پنجاب کے قافلے بھی رواں دواں ہیں، خیبر پختونخواہ کا قافلہ بھی موٹر وے پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قافلے آج مغرب اور عشا کے درمیان پنڈال پہنچ جائیں گے، لاہور سے ن لیگ کا قافلہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے رواں دواں ہے، پرسوں ن لیگ کا قافلہ بھی اسلام آباد پہنچ جائے گا۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 28 کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، لاہور سے شیر کی دھاڑیں بنی گالہ تک پہنچ رہی ہیں

، بنی گالہ والا اسی لیے خوفزدہ ہیں، مولانا فضل الرحمان سالاروں کے حصار میں اسلام آباد آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ابھی تک مداخلت نہیں کی جو ان کے لیے فائدہ مند ہے، شیخ رشید پاگل ہوگئے ہیں تو عمران خان خواص باختہ ہوگئے ہیں، ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر شیخ رشید یا کسی اور نے مداخلت کی تو ہمارے لوگ بھی تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے کچھ کرنے کی کوشش کی تو چھٹی کا دودھ یاد کروا دیں گے، چار سال میں ایک نوجوان کو بھی نوکری نہیں ملی نہ ہی کسی کو گھر ملا، عمران خان نے کہا تھا کہ قرضہ لینے سے بہتر ہے کہ خودکشی کرلوں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے پی ٹی آئی کی قیادت کل اجتماعی طور پر پریڈ گرانڈ میں خودکشی کرے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker