فن و فنکار

بہت بریانی اور حلوہ کھا پی لیا، اب تھوڑا فٹنس پر توجہ دیتے ہیں،کرینہ کپور

ممبئی (آئی پی ایس )بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی فٹنس سے ان کی دوسری نند، صبا علی خان متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں اور سوشل میڈیا پر اپنی بھابی کی تعریف کر دی۔کرینہ کپور کی دوسری نند، اداکار سیف اور اداکارہ سوہا علی خان کی بہن صبا علی خان سے متعلق بہت کم لوگ ہی واقف ہیں۔ اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ بھی صبا بہت کم نظر آ تی ہیں حتی کہ مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں بھی اس نند اور بھاوج کی جوڑی میں دراڑ ہونے کی خبریں عام رہتی ہیں۔صبا علی خان کی جانب سے بھابی، کرینہ کپور کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کیے گئے ایک کمنٹ نے دونوں کے درمیان اچھے تعلق اور دوستی کو واضح کر دیا ہے۔

 

کرینہ کپور کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر یوگا کرتے ہوئے نئی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہت بریانی اور حلوہ کھا پی لیا، اب تھوڑا فٹنس پر توجہ دیتے ہیں۔اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا علی خان کا کہنا تھا کہ بھابی ، بریانی اور حلوے نے آپ کا کچھ نہیں بگاڑا، آپ آج کے دن بھی بہت خوبصورت اسمارٹ نظر آ رہی ہیں اور پورا ہفتہ ہی خوبصورت نظر آ تی ہیں۔جس پر جواب دیتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ گرمجوشی سے میرے گلے لگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker