
لاہور(آئی پی ایس) لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کا کیمپ آگ لگنے سے جل گیا۔پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ کیمپ کو آگ نامعلوم افراد نے آگ لگائی جس سے کیمپ میں موجود کرسیاں، ٹینٹ اور بینرز جل گئے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ کی ٹیمیں آگ سے متاثرہ پی ٹی آئی کے کیمپ پہنچ گئیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔