تجارت

مہنگائی کے نئے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)چکن،گھی،کوکنگ آئل،سبزیوں سمیت 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق روزمرہ استعمال کی18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سرخ مرچ پاوڈرکی قیمت میں 37.44 فیصد، دال مونگ 29.02 فیصد، انڈے 22.13 فیصد، چینی 12.27 فیصد، آلو 5.46 فیصد اورسب سے کم ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 0.16 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.24 فیصدکااضافہ ہوا،17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44157 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.31 فیصد، 1.25 فیصد، 1.23 فیصد اور0.95 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیادپرکیاجاتاہے۔جبکہ چکن کی قیمت میں 8.47 فیصد، ڈھائی کلوبناسپتی گھی 4.59 فیصد، کیلا 4.04 فیصد، کوکنگ آئل 2.55 فیصد، آلو1.56 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 1.12 فیصد، دہی 1.02 فیصد، لان 1.17 فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 1.03 فیصد کا اضافہ ہوا جس نے مجموعی ایس پی آئی پر0.91 فیصد کا اثرڈالا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker