
اسلام آباد(آئی پی ایس)عوام اور نوجوانوں کو 1 کروڑ نوکریوں کے خواب دکھانے والی حکومت کی حقیقت سامنے آگئی ہے جس کے لئے دستاویزات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔جاری کیے جانے والے دستاویزات کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال 2757 گریڈ 1 تا 16 کی آسامیاں ختم کیں جو کہ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی سفارش پر ختم کی گئی ہیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی 2646 آسامیوں سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ کی 39 وزارت مذہبی امور 1 اور وفاقی تعلیمی بورڈ کی 28 آسامیاں ختم کی گئیں ہیں۔ اسکے علاوہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی 20 قومی کونسل سماجی بہبود کی 8 آسامیوں سمیت پبلک ایڈمنسٹریشن تحقیقی سینیٹرز کی 15 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔اس حوالے سے وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اپنا جواب پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آسامیاں ایک سال سے خالی تھیں جنہیں ختم کیا گیا ہے۔