اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن :وزیراعظم کو طلبی کا نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس) خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس ڈی ایم او مانسہرہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا، جس میں عمران خان کو 28 مارچ کو دن 11 بجے خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کو تیسرا نوٹس جاری کیا گیا، اس سے قبل عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker