بین الاقوامی

روس کا 14ہزار یوکرینی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

ماسکو(آئی پی ایس)روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر حملے کے آغاز سے لیکراب تک 14 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک اور16 ہزارسے زائد زخمی ہوگئے جب کہ ماسکو نے 1351 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف بھی کیا ہے۔دوسری جانب یوکرین کا دعوی ہے کہ اس کے فوجیوں نے 16ہزار روسی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔اس کے علاوہ یوکرین نے خارکیف شہر کے اسپتال پر روسی حملے میں 4 افراد کی ہلاکت کا دعوی بھی کیا ہے۔

 

یوکرین کے شہر وینیتسا میں ملٹری کمانڈ سینٹر پر میزائل حملہ کیاگیا جس سے کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔روسی وزارت دفاع کا کہناہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ زیادہ ترمکمل ہوگیا اور اہداف مکمل ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔روسی صدر نے ملک سے باہر ایکشنز سے متعلق جھوٹی خبر پر سزا کے قانون پر دستخط کر دیے، اس قانون کے تحت جھوٹی خبر پر 15 سال تک قید ہو سکے گی۔علاوہ ازیں فرانس، ترکی اور یونان نے یوکرین سے شہریوں کے انخلاکے لیے مشن بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker