اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

(ن)لیگ کا مارچ ،جے یو آئی کا جلسہ ،اسلام آباد میں کنٹینر پہنچ گئے، سکیورٹی سخت

اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ(ن) کے مہنگائی مکائو مارچ اور جے یو آئی کے جلسے کے پیش نظراسلام آباد میں کنٹینر پہنچ گئے ،سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔اطلاعات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور مارچ کی سیکیورٹی اور روٹس کے لئے اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں تاہم ابھی سڑکوں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔

اسلام آباد میں جلسوں اوراحتجاج کے پیش نظرپنجاب اور خیبرپختون خوا سے پولیس کی اضافی نفری لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری بھی بلائی جائے گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا، جلسوں سے شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، یقینی بنایا جائے کہ جلسے مختص کردہ مقام پر ہی ہوں۔

 

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں زونل ایس پیز اور ایس ایس پی سید علی اکبر شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن کے جلسوں کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق 2ہزار سے زائد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکارجلسے جلوس اور ریلیوں کے راستوں پر تعینات ہوں گے۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker