اہم خبریںتازہ ترین

اپوزیشن حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی،مارچ اور جلسوں کا آغاز

لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکائو مارچ آج مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔مسلم لیگ ن نے مہنگائی مکائو مارچ کو حتمی شکل دے دی ہے اور منتخب ایم ایز اور ایم پی ایز پر مشتمل کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔مہنگائی مکا مارچ کے لیے مسلم لیگ ن نے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو کمیٹی کا سربراہ بنایا ہے جبکہ خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق اور رانا مشہود سمیت دیگر ایم پی ایز اپنے اپنے حلقے سے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر 180 ایچ ماڈل ٹائون سے نکلنے والے مارچ میں شامل ہوں گے۔

مہنگائی مکا مارچ کی قیادت مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور حمزہ شہباز کریں گے۔قصور اوکاڑہ سے آنے والی ریلیاں ماڈل ٹائون جبکہ شیخوپورہ اور دیگر نواحی اضلاع سے آنے والی ریلیاں شاہدرہ سے مہنگائی مارچ میں شامل ہوں گی۔مہنگائی مکا مارچ کا قافلہ گوجرانوالہ اور جہلم سے ہوتا ہوا 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، لاہور سے اسلام آباد کے دوران قافلہ تقریبا 18 مقامات پر رکے گا۔

دوسری جانب جے یو آئی ف آج اسلام آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے شہراقتدار پہنچیں گے۔ کراچی سے روانہ ہونے والے مہنگائی مکا مارچ بھی رواں دواں ہے۔جے یو آئی ف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو سیکیورٹی کیلئے دوسری درخواست دے دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایچ نائن میں پرامن جلسہ ہوگا، سڑک بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker