وہاڑی(نمائندہ خصوصی) ڈی پی او محمد طارق عزیز نے پونے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کا لوٹا گیا مال مسروقہ پولیس لائن میں منعقدہ پر وقار تقریب میں اصل مالکان کے حوالے کردیا۔ پولیس لائن میں منعقدہ پر وقار تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج، ڈی سی وہاڑی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کی۔ پولیس لائن میں منعقدہ تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں محکمہ پولیس کی طرف سے 8 لاکھ گیارہ ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ ضلع وہاڑی کی سیاسی، سماجی شخصیات اور تمام طبقات نے پولیس آفیسران، اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔۔ پولیس لائن میں منعقدہ پر وقار تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج خالد سعید وٹو، ڈی سی خضر افضال چوہدری، ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل نے ڈی پی او طارق عزیز کے ہمراہ پولیس اہلکاران میں انعامات تقسیم کئے۔۔ پی ٹی آئی رہنماء زاہد اقبال چوہدری، صدور بار وہاڑی میلسی اور بورے والا نے بھی پولیس اہلکاران اور مدعیان میں انعامات اور مال مسروقہ تقسیم کیا۔
وہاڑی پولیس نے ماہ فروری اور مارچ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 28 گینگز کے 84 ارکان کو گرفتار کرکے 191 مقدمات کو ٹریس کر لیا ہے۔ ڈکیتی، سرقہ بالجبر، سرقہ وہیکل، سرقہ مویشی اور سرقہ عام کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سے تین کاریں، 39 موٹرسائیکل مالیت 57 لاکھ 63 ہزار برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان سے سرقہ بالجبر کے 34 ڈکیتی کے چار، سرقہ مویشی کے 79 مقدمات ٹریس کرکے 65 لاکھ 37 ہزار پانچ سو روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔